Book Name:Taqwa Kesay Milay?

دعوتِ اسلامی کےساتھ مالی تعاون کیجئے۔

پیارے اسلامی بھائیو! حدیثِ پاک میں ہے : *جو اللہ پاک  کی رضا کی خاطِر  صَدَقَہ کرے تو وہ صدقہ اس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔ ([1])* ایک حدیث شریف میں ارشاد ہوا کہ صَدَقَہ اللہ پاک کے غَضَب کو بجھاتا اور بُری موت کو دَفْعَ (یعنی دُور )کرتا ہے۔ ([2])

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی کاموں کے لئے بھی ضرور بالضرور حِصّہ نکالئے۔ الحمدللہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دین کا پیغام عام کرنے ، تعلیمِ قرآن عام کرنے اور سُنتوں کا ڈنکا بجانے میں مَصْرُوفِ عمل79شعبہ جات (Departments) میں دِین کا کام کر رہی ہے* ملک و بیرونِ مُلک تقریباً4 ہزار339 مدارِسُ المدینہ قائِم ہیں ، جن میں کم وبیش 2لاکھ464 بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حِفْظ و ناظرہ کی تعلیم حاصِل کر رہے ہیں اور وہ بچے اور بچیاں(Boys & Girls) جو مدرسۃ المدینہ سے حِفْظ یا ناظِرہ قرآنِ کریم پڑھ چکے ہیں ، ان کی مجموعی تعدادتقریباً : 3 لاکھ ، 86 ہزار354تک پہنچ چکی ہے *اسی طرح ملک و بیرونِ ملک میں 897جامعاتُ المدینہ قائِم ہیں ، جن میں تقریباً 64 ہزار 963 طلبہ و طالبات(Boys & Girls)دَرْسِ نظامی یعنی عالِم / عالمہ کورس کرنے کی سعادت حاصِل کر رہے ہیں اور وہ طلباء وطالبات(Boys & Girls)جو دَرْسِ نظامی مکمل کر کے فارغ ہو چکے ہیں ان کی مجموعی تعدادتقریباً : 13 ہزار 455 ہے۔


 

 



[1]...معجم كبير ، 10 / 409 ، حديث : 20584

[2]... ترمذى ، کتاب الزكوٰة ، ص189 ، حديث : 664