Book Name:Taqwa Kesay Milay?

کریں نہ تنگ خیالاتِ بَد کبھی کر دے      شعور وفکر کو پاکیزگی عطا یارَبّ! ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہاتھوں کا روزہ

ہاتھوں کا روزہ یہ ہے کہ جب بھی ہاتھ اُٹھیں صرف نیک کاموں کے لئے اُٹھیں ، مثلاً *باوضو قرآنِ مجید کو ہاتھ لگائیے ، *نیک لوگوں سے مصافحہ کیجئے! فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : اللہ پاک کی خاطِر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اور مُصَافحہ کریں (یعنی ہاتھ ملائیں)اور نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر درود بھیجیں تو ان کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُنَاہ بخش دئیے جاتے ہیں۔  ([2])

*ہو سکے تو کسی یتیم کے سَر پر شفقت سے ہاتھ پھیرئے کہ ہاتھ کے نیچے جتنے بال آئیں گے ہر بال کے بدلے ایک ایک نیکی ملے گی۔ *خبر دار! کسی پر ظُلم کے لئے ہاتھ نہ اُٹھیں ، *رشوت لینے دینے کے لئے نہ اُٹھیں ، *نہ کسی کا مال چرائیں ، *نہ تاش کھیلیں ، *نہ پتنگ اُڑائیں ، *نہ کسی نامحرم عورت سے ہاتھ ملائیں۔

ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسطے اُٹھیں             بچانا ظُلْم وستم سے مجھے سَدا یارَبّ! ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 78۔

[2]... مسند ابی یعلی ، جلد : 3 ، صفحہ : 34 ، حدیث : 2960۔

[3]...وسائل بخشش ، صفحہ : 76۔