Book Name:Taqwa Kesay Milay?
روزہ دار ایسے ہیں کہ ان کو اُن کے روزے سے بھوک اور پیاس کے سِوا کچھ حاصِل نہیں ہوتا اور بہت سے قیام کرنے والے ایسے ہیں کہ ان کو ان کے قیام سے سوائے جاگنے کے کچھ حاصِل نہیں ہوتا۔ ([1])
یعنی بعض لوگ روزہ تو رکھتے ہیں مگر اپنے اعضاء کو چونکہ بُرائیوں سے نہیں بچاتے اس لئے ان کو روزے کی نورانیت اور اس کی اَصْل روح سے محرومی ہی رہتی ہے۔ اسی طرح جو لوگ خوامخواہ رات جاگ کر گپ شپ لگاتے ہیں انہیں وقت ، صحت اور آخرت کے نقصان کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ اللہ پاک ہم سب کو حقیقی معنوں میں روزہ رکھنے ، اس کی نورانیت حاصِل کرنے ، روزے کی برکت سے تقویٰ وپرہیز گاری ، دِل کی صفائی پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اعمال
پیارے اسلامی بھائیو! تقویٰ پانے ، دِل میں نورِ ایمان بڑھانے ، خود کو گُنَاہوں سے بچانے اور اپنی اور سارِی دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردَم وابستہ رہئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الکریم! دین ودنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گُنَاہوں سے بچتے ہوئے ، زبان ، کان ، آنکھ ، ہاتھ اور پاؤں وغیرہ اعضا کی حفاظت کرنے اور تقویٰ وپرہیز گاری پانے کا ایک آسان نسخہ عطا فرمایا ہے ، اس کا نام ہے : رسالہ72 نیک اعمال۔