Book Name:Taqwa Kesay Milay?

یہ چند صفحات کا چھوٹا سا رسالہ ہے ، جس میں نیک اعمال اور اخلاقیات پر مبنی 72 سوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، اگر ہم یہ رسالہ حاصِل کر لیں اور روزانہ وقت مقرر کر کے ہر سوال کو پڑھتے ہوئے ، اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیچے دئیے ہوئے خانے پُر کرنے کی عادت بنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الکریم! بہت جلدہمارے اخلاق وکردار میں بہتری آجائے گی اور اللہ پاک نے چاہا تو تقویٰ و پرہیز گاری کی دولت بھی نصیب ہو جائے گی۔

 “ رسالہ 72نیک اعمال “ کے ذریعے جائزےکا انعام

ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : مجھے امیرِ اہلسنت دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72نیک اعمال سے پیارہے اور روزانہ جائزہ لینے کا میرا معمول ہے ،  ایک بار میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبہ بلوچستان کے سَفر پر تھا ، اسی دوران مجھ گنہگار پر بابِ کرم کھل گیا ، ہُوا یُوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ، جنابِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خواب میں تشریف لے آئے ، ابھی جلووں میں گم تھا کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو مدنی قافلے میں روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہیں ، میں انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا۔ ([1])

(نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں “ فکرِ مدینہ “ کو  اب “ نیک اعمال کا جائزہ لینا “ کہا جاتا ہے)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند


 

 



[1]...فیضان سنّت ، صفحہ : 69۔