Book Name:Taqwa Kesay Milay?
کی تحریر بھی بےاجازتِ شرعی نہ دیکھئے اور یاد رکھئے! ([1]) حدیثِ پاک میں ہے : جو اپنے بھائی کا خط(Letter) بلااجازت دیکھتا ہے گویا وہ آگ میں دیکھتا ہے۔ ([2])
اُٹھے نہ آنکھ کبھی بھی گناہ کی جانب عطا کرم سے ہو ایسی ہمیں حیا یارَبّ!
کسی کی خامیاں دیکھیں نہ میری آنکھیں اور سنیں نہ کان بھی عیبوں کا تذکرہ یارَبّ!
دکھا دے ایک جھلک سبز سبز گنبد کی بس ان کے جلووں میں آجائے پھر قضا یارَبّ! ([3])
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقان رسول ! تقویٰ پانے ، روزے کی لذَّت حاصِل کرنے کے لئے کان کا بھی روزہ رکھئے! یہ کیسے رکھنا ہے ، آئیے! شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے سیکھتے ہیں ، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب “ فیضانِ رمضان “ میں فرماتے ہیں : کانوں کا روزہ یہ ہے کہ صِرْف اور صِرْف جائِز باتیں سنیں ، مثلاً *کانوں سے تلاوت ونعت سنئے ، *سنتوں بھرے بیانات سنئے ، *اچھی بات ، *اذان واقامت سنئے ، سُن کر جواب دیجئے ، *ہر گز ہرگز ڈھول باجے اور موسیقی نہ سنئے ، *گانے اور نغمے اور فضول یا فحش لطیفے نہ سنئے ، *کسی کی غیبت نہ سنئے ، *کسی کی چغلی نہ سنئے ، *کسی کے عیب ہرگز ہرگز نہ سنئے اور