Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

ہے تو ہمدردی اور بھلائی کرتے ہوئے ہی گزارا جائے گا۔ اگر ہم غریبوں ، بےکسوں یتیموں ، مسکینوں کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت سحر وافطار کی کچھ ڈِشیں کم کر دیں ، سحر وافطار کا دسترخوان اتباعِ سُنَّت کی نیت سے سادہ کر لیں اور وہ غریب جو بےچارے مہنگائی کی وجہ سے کھجور بھی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، رمضان المبارک اچھے انداز میں نہیں گزار پاتے ، ان کی ہم مدد کریں ، ان کی خیر خواہی کریں تو کتنی نیکیاں اور وہ بھی ماہِ رمضان میں کمانے کی سعادت ہم حاصِل کر لیں گے۔ اللہ پاک سیِّدہ فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے صدقے ہمیں فقر اختیار کرنے ، اللہ پاک کی طرف لَو لگانے ، مسلمانوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے ، گُنَاہوں سے بچتے ہوئے پورا رمضان نیکیوں میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

مانندِ شمع تیری طرف لو لگی رہے         دے لُطف میری جان کو سوز و گُداز کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 “ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن “ کا تعارف

 اے عاشقانِ رسول!تقوی و پرہیز گاری حاصِل کرنے اور مسلمانوں کی خیرخواہی کا ذِہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دعوتِ اسلامی ہمیں ہمدردی و خیرخواہی کے بےشُمار مواقع فراہم کرتی ہے۔ دعوتِ اسلامی کا ایک ڈیپارٹمنٹ ہے : “ فیضانِ گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) “ اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت *ناگہانی آفات کے موقع پر ، پُر مشقت حالات میں مسلمانوں کی امداد کی جاتی ہے ، جیسے کُرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران اس