Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے سال  تقریباً 25 لاکھ افراد میں رقم اور خوراک ، کھانے پینے کے ضروری سامان کی تقسیم کی گئی ، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔ *اسی طرح ملک بھرمیں جہاں جہاں حاجت ہے ، وہاں کنویں اور سولرپمپ وغیرہ لگوائے جاتے ہیں ، اب تک  تقریباً400سے زائد کنویں اورسولر پمپ لگوائے جاچکے ہیں*تھیلیسیمیا (Thalassemia)اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی امداد کے لیےتقریباً38 ہزار سے زائد خون کی بوتلیں (Blood Bags) دی جاچکی ہیں۔

اس کے عِلاوہ بھی متعددشعبہ جات(Departments) قائِم ہیں ، جن میں جامعۃ المدینہ (جہاں عالِم و عالمہ  کورس کروایا جاتا ہے) ، مدرسۃ المدینہ (جہاں بچوں اور بچیوں کوقرآنِ کریم حفظ وناظرہ کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے) ، مدرسۃ المدینہ بالغان ، خُدَّامُ المساجد والمدارس (جس کے تحت مساجد و مدارس اور جامعات وغیرہ کے لیے جگہیں لی جاتی ہیں) ، اسی طرح مَدَنی چینل وغیرہ کئی شعبہ جات کے ذریعے دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں قرآن وسنت کا پیغام عام کرنے ، گھرگھر میں دِین پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ، اپنی زکوٰۃ ، فطرہ ، عطیات دعوتِ اسلامی کو دیجئے ، عملی طور پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حِصّہ ملائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین ودُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم                  اِک اِک گھر میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فدا ہو بچہ بچہ                     یااللہ! مری جھولی بھر دے([1])


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 123۔