Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

“ اِسْتِعَاذَہ (اللہ پاک کی پناہ چاہنا) “ سُنَّت ہے

فرمانِ آخری نبی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم : جودِن میں 10 مرتبہ شیطان مردود سے اللہ پاک کی پناہ چاہتا ہے ، اللہ پاک اس کے ساتھ ایک فرشتہ مقرر فرما دیتا ہے جو اس بندے سے شیطان کو دُور کر دیتا ہے۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول! “ اِستعاذہ یعنی اللہ پاک کی پناہ چاہنا “ سُنَّتِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ہے۔ ہمارے آقا ومولیٰ ، محمدِمصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم شیطان مردود کے عِلاوہ اور بھی کئی آفات سے اللہ پاک کی پناہ چاہا کرتے تھے ، مثلاً *آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم بخل (یعنی کنجوسی) سے اللہ پاک کی پناہ مانگتے تھے *جُبْن یعنی بزدلی سے اللہ پاک کی پناہ مانگتے ، *کَسْل یعنی سُستی سے اللہ پاک کی پناہ مانگتے ، *ہَرَمْ یعنی لاچار کر دینے والے بڑھاپے سے پناہ مانگتے *اسی طرح آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم عذابِ قبر اور فتنۂ دجَّال سے بھی اللہ پاک کی پناہ مانگا کرتے تھے۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول! ہمارے پیارے آقا ، محمد مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم تو بےشک اللہ پاک کے محبوب ہیں ، یقیناً آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم بخشے بخشائے ہیں ، فتنے مٹانے والے ہیں ، اللہ پاک نے آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سے تو حِفَاظَت کا وعدہ فرمایا ہوا ہے ، یقیناً آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکا مختلف آفات سے پناہ مانگنا اُمَّت کی تعلیم ہی کے لئے تھا ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ شیطان مردود سے ، گُنَاہوں سے اور ہرچیز کے شَر سے اللہ پاک کی پناہ مانگا کریں۔ جو اللہ پاک


 

 



[1]...مُسْنَدِابویعلیٰ ، صفحہ : 320 ، حدیث : 4114۔

[2]...بستان الواعظین ، صفحہ : 10-11۔