Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

کی پناہ مانگتا ہے ، اللہ پاک اسے پناہ عطا فرما دیتا ہے۔ ہم کہتے ہیں نا : مَعَاذَ اللہ اس کا معنی ہے : اللہ پاک کی پناہ۔ اسی طرح “ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم “ پڑھئے ، یا اپنی مادری زبان میں ہی کہئے : میں شیطان کے شر سے ، بخل سے ، عذابِ قبر سے ، کفر سے ،  گُنَاہوں سے اور ہر چیز کے شر سے اللہ پاک کی پناہ مانگتا ہوں۔

اللہ پاک ہم سب کو سُنتوں پر عمل کرنے والا بنائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)  یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])

(2)تمام گُناہ مُعاف


 

 



[1]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 151 ، خلاصۃً۔