Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

پیارے اسلامی بھائیو! *سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے ایصالِ ثواب کے لئے خوب بڑھ چڑھ کر صدقہ وخیرات کیجئے ، دعوتِ اسلامی مختلف شعبہ جات کے لئے بھی جتنا ہو سکے حِصّہ ملائیے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے گھروں میں بھی فاتحہ شریف ، ختم پاک اور حسبِ توفیق لنگر کا بھی لازمی اہتمام کیجئے۔ *سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی سیرتِ پاک پڑھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ سے جارِی ہونے والی کتاب “ شانِ خاتونِ جنّت “ پڑھئے ، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے *اور الحمد للہ!رمضان المبارک میں شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر روز 2 مدنی مذاکرے فرماتے (یعنی عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے) ہیں ، ایک مدنی مذاکرہ عصر کے بعد اور ایک نمازِتراویح کے بعد۔ 3 رمضان المبارک کو بھی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہو گا ، اس میں بھی لازمی شرکت فرمائیے۔ اللہ پاک ہمیں عِلْم وعمل کی توفیق عطا فرمائے اور شہزادئ مصطفےٰ ، سیدہ خاتون جنت رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کا فیضان نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔        

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!               جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، ایمان کی کتاب ، کتاب وسُنت کو مضبوط تھامنے کا باب ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔