Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

عطا فرمائے ، *ان کے ذریعے چل کر مسلمان بھائی کی مدد کے لئے جانا صدقہ ہے ، *اللہ پاک نے ہونٹ عطا فرمائے ، موقع کی مناسبت سے مسلمان بھائی کو دیکھ کر مسکرانا صدقہ ہے ، *اللہ پاک نے عِلْم عطا فرمایا ، دوسروں کو عِلْم سکھانا صدقہ ہے ، *اللہ پاک نے ہنر عطا کیا ، دوسروں کو ہنر سکھانا صدقہ ہے ، جو نعمت اللہ پاک نے ہمیں عطا فرمائی ہے ، اس نعمت کو اللہ پاک کی راہ میں ، مسلمانوں کی بھلائی کے لئے خرچ کرنا صدقہ ہے۔

اور ایک بہت  اہم اور بطورِ خاص جو چیز سیِّدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے کردار مُبَارَک سے ملی وہ یہ کہ ہم اَور کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم مسلمان بھائیوں کے لئے دُعا تو کر سکتے ہیں ، یہ بھی خیر خواہی ہے اور اس کا بھی اِنْ شَآءَ اللہ! ثواب ملے گا۔ ہم لوگ عموماً دُعا مانگنے میں سُستی کرتے ہیں ، حالانکہ دُعا مانگنے پر کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوتا ، اس کے باوُجود ہم دوسروں کے لئے تو کیا دُعا مانگیں گے ، اپنے لئے بھی دُعا بہت کم مانگتے ہیں ،  اگر ہم اپنے لئے بھی دُعا مانگیں اور ساتھ ہی ساتھ دوسروں کو بھی اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں تو اس کا جو ثواب ملے گا ، ہمارے اندازے اور گمان میں بھی نہیں آ سکتا۔ ہمارےآقا ومولیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جو مسلمان مردوں اور عَوْرَتوں کے لئے دُعائے مغفرت کرے ، اللہ پاک اسے ہر مسلمان مرد اور عَوْرَت کے عِوَض ایک نیکی عطا فرمائے گا۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول!اندازہ کیجئے!حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے لے کر اب تک اربوں ، کھربوں مسلمان دُنیا میں آچکے ہیں ، صِرْف اتنی دُعا کرنی ہے : “ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَ مُؤْمِنَۃٍ   (یااللہ پاک! میری اور تمام مسلمان مردوں و عَوْرَتوں کی مغفرت فرما) اس


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 513 ، حدیث : 8419۔