Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

زِندگی  برف کی طرح پگھل رہی ہے

 “ تفسیرِ  کبیر “ میں ہے ، ایک بُزرگ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : میں نے سُوْرَۃُ الْعَصْر کی دوسری آیت کا معنی برف بیچنے والے سے سیکھا ، وہ آواز لگا رہا تھا : اِرْحَمُوْا مَنْ يَّذُوْبُ رَأْسُ مَالِہٖ لوگو! اس شَخْص پر رحم کھاؤ...!! جس کا سرمایہ پگھل رہا ہے ، اس  کی عِبْرَت انگیزصداسُن کر میں نے کہا : یہ ہے “ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ(۲) (ترجمہ کنز الایمان : بے شک آدمی ضرور نقصان میں ہے) “ کا مطلب ، انسان کی زندگی بھی برف کی طرح پگھل رہی ہے ، جو اس میں نیکی نہ کمائے وہ سَخْت نقصان میں ہے۔ ([1])

ہو رہی ہے عمر مثل بَرْف کم            رَفْتَہ رَفْتَہ ، چپکے چپکے ، دم بدم

زِندگی عِبَادت کے لئے ہے

پارہ 27 ، سُوْرَۃُ الذَّارِیَات ، آیت : 56 میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)   ۲۷ ، الذريٰت : ۵۶)   

ترجمہ کنز الایمان : اور میں نے جنّ اور آدمی اتنے ہی(اسی لیے)بنائے کہ میری بندگی کریں۔

                             مَعْلُوم ہوا اِنْسانیت اور عِبادت لازِم ، مَلْزوم(یعنی آپس میں جُڑے ہوئے) ہیں ، جو عِبادت نہیں کرتا ، اِنْسانیت سے لاتَعَلُّقْ ہے۔ ([2])

مشہور صوفی بُزرگ مولانا جلال الدین رومی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اگر بادشاہ تمہیں کسی خاص کام سے کہیں بھیجے ، تم راستے میں اَوْر بہت سارے کام کرو مگر وہ خاص کام جس کے لئے بادشاہ نے بھیجا ہے ، وہ کرنا بھول جاؤ تَو بتاؤ کیا بادشاہ تم سے خوش ہو گا؟ ہر گز نہیں


 

 



[1]...تفسیر کبیر ، پ30 ، العصر ، تحت الآیۃ : 1 ، جلد : 11 ، صفحہ : 278۔

[2]...انوار جمالِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ، صفحہ : 323 ۔