Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

کرنے کی حاجت ہے۔ کیسی عِبْرت کی بات ہے...!! حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا تسبیح میں مَصْرُوف تھیں ، اس دوران صِرْف تھوڑی دیر کے لئے رُک کر گُندھے ہوئے آٹے کے متعلق سوچنے کا اتنا اَثَر ہوا تو کئی کئی گھنٹے فضولیات میں برباد کر دینے کا وبال کیا ہو گا؟ مگر آہ!ہم غفلت سے بیدار نہیں ہوتے ، افسوس! 6کہسَوشَل میڈیا  اور انٹر نیٹ کے بے جا اور غلط استعمال 6دنیا کی مَحبَّت 6 مال ودولت کی اُلفت 6قبر وآخرت سے غفلت 6 نِت نئے فیشن اپنانے کی لَت 6 ہوٹلنگ کی کثرت 6بس “ کھاؤ پیو اور  جان بناؤ “ کے نعرۂ جہالت اور6 نیک کاموں میں ٹال مٹول کی عادت جیسے  وَقْت برباد کر دینے والے کاموں نے ہمیں غلط رستے کا مُسَافِر بنا دیا ۔

آہ! یہ غفلت اور بےحِسی...!! یاد رکھئے! ہمیں اِحْسَاس ہو یا نہ ہو وَقْت کی شَرَّاٹے بھرتی ہوئی تیز رَفتار گاڑی لمحہ بہ لمحہ ہمیں موت کے قریب کرتی جا رہی ہے۔ پارہ 30 ، سٗوْرَۃُ اِنْشِقَاق ، آیت 6 میں اِرْشاد ہوتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ(۶)  ۳۰ ، الانشقاق : ۶)

ترجمہ کنز الایمان : اے آدمی بے شک تجھے اپنے ربّ کی طرف یقینی دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا۔

 “ تفسیر نُوْرُ الْعِرْفان “ میں ہے : (یعنی) اے انسان! تیرا ہر سانس تجھے موت سے اور رَبّ کے ملنے سے قریب کر رہا ہے۔ ([1]) 

غافِل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے منادی

قُدْرَت نے گھڑی عمر کی اِک اور گھٹا دی


 

 



[1]...تفسیر نور العرفان ، پ۳۰ ، الانشقاق ، تحت الآیۃ : ۶۔