Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

اِصْلَاحِ  اُمَّت کے لئے دعوت اسلامی کا کردار

الحمدُ للہ اس وَقْت اُمّت کو نیکیوں کی طرف راغب کرنے اور وَقْت کی اہمیت دلوں میں ڈالنے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اَہم کردار ادا کر رہی ہے ،  بالخصوص اچھی صحبت کی فراہمی کا جو کارنامہ دعوتِ اسلامی نے انجام دیا ، اپنی مثال آپ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! سُنّتوں کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ، عاشقانِ رسول دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں اور برقی مبلّغ کی صُورت میں مَدَنی چینل تو ہر ایک کی دسترس میں ہے ، اس کے عِلاوہ دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کی طرف سے  یوٹیوب ، فیس بک ، وٹس ایپ اور انٹرنیٹ پر مختلف چینلز بھی بنے ہوئے ہیں ، جن کے ذریعے دُنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر عِلْمِ دین سیکھنے اور عَمَل کا جذبہ پانے کے لئے مدد حاصِل کی جا سکتی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی ان تمام ڈیجیٹل سروسز سے فائِدہ اُٹھانے اور ان کی تفصیلات کے لئے اپنے موبائل پر ایک ایپلی کیشن بنام  Dawat-e-Islami Digital Services  (دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز) ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ، اس میں دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جارِی کردہ تمام موبائل ایپلی کیشنز ، ویب سائٹس اور ان کے متعلق معلومات شامِل ہیں۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : چوک درس

الحمد للہ! عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دین کا پیغام پھیلانے کے لئے ہر دَم کوشاں ہے ، آپ بھی خدمتِ دین کے اس کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے اور 12 دِینی کاموں میں حصہ لے کر دین ودنیا کی برکتیں لوٹئے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : چوک درس۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول مسجد میں  ہی