Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

Amaal “ نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ، اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی 72 سُوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے ، چند منٹ کے لئے رسالہ کھولئے ، ایک ایک سوال پڑھتے جائیے اور نیچے دئیے ہوئےخانوں میں ہاں یا نہ کی صُورت میں نشان لگاتے جائیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی برکت سے چند ہی دِن میں اپنی زِندگی میں تبدیلی خود ہی دیکھ لیں گے۔       

]10[ : دسواں نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے اور زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے لئے بُری صحبت چھوڑنا بہت ضروری ہے ، ورنہ ہم ہرگز اپنا وقت نیکیوں میں نہیں گزار پائیں گے۔ بُری صحبت وَقْت برباد کرنے کا بہت بڑا اَور عام پایا جانے والا ذریعہ ہے۔ اگر ہم صِرْف اچھی صحبت اپنائیں اور بُری صحبت سے ہر دَم بچتے رہیں تو اپنا بہت سارا وقت بچا بھی لیں گے اور اس میں نیکیاں کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔ جو نیکی کی رغبت پیدا کرے یا نیکی پر مددگار ہو ، اس کے پاس اُٹھنے بیٹھنے ، میل جول رکھنے کو اچھی صحبت کہتے ہیں۔ چنانچہ نبیِ اکرم ، نورِ  مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے اچھے دوست کی نشانی بیان کرتے ہوئے فرمایا : اِذَا رُؤُوْا ذُکِرَ اللہ یعنی جسے دیکھ کر ربّ یاد آئے۔ ([1]) جو  لوگ موبائل ، انٹر نیٹ ، سوشل میڈیا وغیرہ استعمال کرتے ہیں ، انہیں اس حدیثِ پاک کو سامنے رکھ کر غور کر لینا چاہیے کہ آیا یہ چیزیں اُن کے لئے اچھا دوست ثابت ہو رہی ہیں یا بُرا۔ اگر بُرا دوست ثابت ہو رہی ہوں تو فوراً اِن سے جان چھڑا لینی چاہیے۔ اللہ پاک توفیق عطا فرمائے  آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم۔   


 

 



[1]...اِبْنِ مَاجہ ، کتابُ الزُّہد ، صفحہ : 670 ، حدیث : 4119۔