Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

جوابات سکھاتے ہیں * اس کی قبر روشن اور فراخ کر دی جاتی ہے * قیامت کے دِن اسے تاج پہنایا جائے گا * عِبَادت گزار میدانِ محشر میں بُراق پر سوار ہو کر آئے گا * اس کا  حساب نہ ہو گا ، ہُوا بھی تو آسانی سے لیا جائے گا * اسے حوضِ کوثر سے پانی پینا نصیب ہو گا کہ پھر کبھی پیاس نہ لگے گی*عِبَادت گُزار پل صراط پر آسانی سے گزرے گا * رِضائے اِلٰہی سے مُشَرَّف ہو گا * عِبَادت گزار روزِ قیامت عرشِ الٰہی کے سائے میں جگہ پائے گا *روزِ قیامت اسے دیدارِ الٰہی نصیب ہو گا اور یہ نعمت سب نعمتوں سے افضل ہے۔ ([1])

میری زِندگی بس تیری بندگی میں          ہی اے کاش! گزرے سدا یا اِلٰہی!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے 10 مدنی پھول

اے عاشقانِ رسول!ہم نے وقت اور عِبَادت کی اہمیت سُنی ، اُمِّید ہے وقت کی قدر کر کے زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کا ذہن بَن رہا ہو گا ، آئیے! کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کے 10 مدنی پھول سُنتے ہیں :

]1[ : پہلا نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم وقت کی قدر کرنا اور زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے گُنَاہ چھوڑنے ہوں گے۔ گُنَاہ آگ ہے جو قیمتی لمحات کو جلا کر راکھ کر ڈالتی ہے۔ وَقت بچانے اور نیکیاں کمانے کے لئے ہمیں ابھی سے ہی گُنَاہ چھوڑنے ہوں گے ، ورنہ گُنَاہوں کی یہ آگ ہمیں تباہ وبرباد کر کے رَکھ دے گی ، اعلیٰ حضرت کے والِد ، مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اے عزیز! گُنَاہ حقیقت میں


 

 



[1]...انوارِ جمالِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، ص۳۳۴ملخصًا۔