Book Name:Ziada Waqt Naikiyon Main Guzarnay K Nuskha

دین یا دنیا میں مفید نہ ہوں ، وہ کام یا کلام کرے جو اسے دُنیا میں مفید ہو یا آخرت میں ، سُبْحٰنَ اللہ!ان دو۲کلموں میں دونوں جہان کی بھلائی وابستہ ہے۔ ([1])

]3[ : تیسرا نسخہ : اگر ہم زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے تیسرا نسخہ ہے : اچھی اچھی نیتیں کرنا۔ ہم روزانہ بہت سارے مُبَاح کام (جن کے کرنے سے نہ ثواب ملے نہ گُنَاہ ، مثلاً کھانا ، پینا ، سونا ، ٹہلنا وغیرہ) کرتے ہیں ، اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو مُبَاح کام کو عِبَادت بنا کر اس پر ثواب کمایا جا سکتا ہے ، اس کا طریقہ بیان کرتے ہوئے میرے آقا ،  اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اہلسنت ، مجدد دین وملت مولانا شاہ امام اَحْمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : ہر مُبَاح نیتِ حسن (یعنی اچھی نیت)سے مستحب (یعنی ثواب کا کام) ہو جاتا ہے۔ ([2]) مزید فرماتے ہیں : جب کام کچھ بڑھتا نہیں ، صِرْف نیت کر لینے میں ایک نیک کام کے 10 ہو جاتے ہیں تو ایک ہی نیت کرنا کیسی حماقت اور بلا وجہ اپنا نقصان ہے۔ ([3])

اے عاشقانِ رسول! مرحبا! اچھی نیت بھی کیا نرالی سوغات ہے کہ بندہ اچھی نیت کی وجہ سے بغیر عمل کے بھی ثواب کا مستحق ہو جاتا ہے ، اللہ پاک کے آخری رسول ، رسولِ مقبول صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : مَنْ ہَمَّ بِحَسَنَۃٍ فَلَمْ یَعْمَلْہَا کُتِبَ لَہٗ حَسَنَۃٌ جس نے نیکی کا ارادہ کیا مگر اس پر عمل نہ کر پایا تو بھی اس کے لئے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے۔ ([4])

رحمت دا دریا الٰہی ہر دم وَگدا تیرا


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۴۶۵۔

[2]...فتاوی رضویہ ، ۸ / ۴۵۲۔

[3]...فتاوی رضویہ ، ۲۳ / ۱۵۷۔

[4]...مسلم ، کتاب : ایمان ، حدیث : 206۔