Book Name:Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

بَیان سُننے کی نیّتیں

اللہ پاک کی رِضا پانے اور ثواب کمانے کے لیے مکمل بیان سُنوں گا* شیطان کے بھٹکانے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے کان لگا کر توجہ سے بیان سنوں گا۔ * جو سنا اس پر عمل کی کوشش کروں گا۔ * خدانخواستہ کسی نے کوئی تکلیف پہنچائی تو صبر کروں گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! آج بیان کا موضوع ہے “ اپنی بہن سے نیک سلوک کیجئےجس میں ہم سنیں گے* ایک خُراسانی شخص کے عذاب میں مُبْتَلا ہونے کا سبب کیا بنا؟ * رشتہ توڑنے کی مَذمَّت * اسلام میں خونی رشتوں کی کیا اَہَمِیَّت ہے* بہن بھائی کا آپس میں تعلق کیسا ہونا چاہئے؟* حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا خونی رشتوں سے تَعَلّق کیسا تھا* کن کن سے صلۂ رحمی کرنا واجب ہے؟*  رشتے داروں سے تعلقات توڑنے کی کیا نحوست ہے؟* حضرت جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کا اپنی بہنوں کے ساتھ نیک سُلُوک اور ان کےعلاوہ مفید معلومات سننے کی سَعَادَت حاصِل کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بہن کا حق ادا نہ کرنے کی سزا

حضرت حامد بن یحییٰ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں : ایک خُراسانی شخص 60 سال سے مکہ مکرمہ میں رہتا تھا اور بڑا ہی عابد و زاہداورامانت دار شخص تھا ، دن قرآنِ کریم کی