Share this link via
Personality Websites!
پریشانیوں سے چھٹکارا نصیب ہوتا اور اٹکے ہوئے کام بن جاتےہیں۔
آئیے!بطورِتَرْغِیْب ایک مدنی بہار سُنئےاور جُھومئے ، چُنانچہ
ایک اسلامی بھائی تقریباً14سال سے بیرونِ ملک میں مُقِیم تھے ، ایک باراپنے کارخانےمیں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔ اُنہوں نے ویزوں کےلئے بار باردرخواستیں جمع کروائیں ، مگر ویزے نہ مِل سکے۔ مُلازمین نہ ہونےکی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا۔ ایک مَرتبہ پھر درخواست جمع کروائی ، اِسی دوران ایک اسلامی بھائی کے مشورے پرانہوں نے شجرہ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ سے دُعائیہ اَشعار کو بِلاناغہ پڑھنا شروع کردیا۔ اس کی بَرکت سےا ن کاوہ کام حَیرت اَنگیز طور پر چند دنوں میں ہوگیااور اُنہیں ویزے بھی مِل گئے۔
مُشْکِلیں حَل کر شَہِ مُشکِل کُشا کے واسِطے کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قرآن ٹیچر ایپ(Application) کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں سنتوں کا پیغام عام کرنے والے 107 شعبہ جات میں سے بعض شعبوں کو بعض شعبوں میں ضم کر کے 80 شعبہ جات بنا دئیے گئے ہیں اور یہ سب اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دینی کام کر رہے ہیں ، انہی میں سے ایک شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ(I.T Department) بھی ہے ، اس شعبے نے عاشقانِ رسول کیلئے بہت ساری موبائل ایپلی کیشنز بنائی ہیں ، ان
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami