Book Name:Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

اسلام میں ماں کے پیٹ میں آنے کے وقت سے لے کر قَبْر میں جانے تک کا پورا نظام ہے ، زندگی کے ہر شعبہ کے قوانین اس میں موجود ہیں۔ بچے کو دودھ پلانا ، دودھ چھڑانا ، پرورش کرنا ، تعلیم ، روزگار ، شادی ، غمی خوشی کے سارے اَحْکام تفصیل کے ساتھ بیان کر دئیے۔ امیر غریب ، سلطان وزیر ، دنیا کو چھوڑنے والا اور بیوی بچوں والا سب کے لیے قانون بنا دئیے۔ اس کے ساتھ اسلام کے احکام نہایت ہی آسان کہ جس پر ہر شخص عمل کر سکے۔ اسلامی قانون ایسے ٹھوس ، مکمل اور ناقابلِ تبدیلی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ۔

اسلام اور خاندانی نظام

پیارے اسلامی بھائیو!دین اسلام کی یہ خُصُوصِیَّت ہے کہ زندگی کا کوئی بھی مرحلہ ہو ، اسلام نے اپنے کسی بھی حکم میں یہ اِحْسَاس نہیں ہونے دیا کہ اس نے کسی شخص یا زندگی کے کسی پہلو کو نَظَر انداز کیاہو ، یا کسی کی پہچان کو ختم کرنے کی کوشِش کی ہو۔ اسلام نے خاندانی نظام کو مضبوط رکھنے کے ایسے احکام بیان فرمائے ہیں کہ جنہیں کرنے سے نہ صرف خاندان مضبوط رہتاہے بلکہ معاشرہ بھی مضبوط ہوجاتاہے کیونکہ خاندان ہی معاشرے کا بنیادی جز ہے ، جس کی مَضْبُوطِی معاشرے کی مَضْبُوطِی ہے ، اسلام نے جہاں اولاد کو والدین کے سامنے اُفْ تک نہ کرنے کاحکم دیا وہیں پر والدین پر اولاد کی مکمل تربیت کی ذمہ داری ڈالی گئی اور فرمادیا کہ تم میں سے ہرایک نگران ہے اورہرایک سے اس کے ماتحت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ میاں بیوی کے درمیان ہرایک کی الگ الگ ذمہ داری ڈالی گئی اور فرمایا گیا کہ جس طرح عورتوں پر شوہروں کے حقوق کی ادائیگی واجِب ہے اسی طرح شوہروں پر عورتوں کے حقوق کی رِعَایَت لازِم