Book Name:Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

بچا ہوا تھا مگر جب اس نے اس نظام سے منہ موڑ کر اپنی الگ سے زندگی بسر کرنا شروع کی تب سے اسے طرح طرح کی بیماریوں نے جکڑلیا ہے ۔

اے عاشقانِ رسول !آئیے ہم اسلام کے احکام کو تھام لیں کہ اسی میں دونوں جہاں کی بھلائیاں ہیں۔ آئیے ہم دل سے بغض و کینہ کو دُور کرکے اپنے خونی رشتوں سے تَعَلّق کو قائم کریں کہ *  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سے اللہ پاک کی رضا حاصِل ہوتی ہے۔ *  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سے لوگوں کی خوشی کا سبب ہے۔ * رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےفرشتے خوش ہوتے ہیں *  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے والے کی تعریف کی جاتی ہے *  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سے شیطان کو رنج پہنچتا ہے *  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےعمر بڑھتی ہے*  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےرزق میں بَرَکَت ہوتی ہے*  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےفوت ہوجانے والے مسلمان باپ دادا خوش ہوتے ہیں *  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےآپس میں محبت بڑھتی ہے*  رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےوفات کے بعدثواب میں اضافہ ہوجاتا ہے ، کیونکہ جب لوگوں کو اس کا اِحْسَان یاد آتا ہے تو لو گ اس کے حق میں دُعائے خیر کرتے ہیں۔ ([1])* رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے کا ثواب جلد ملتا ہے * رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنا قِیامَت کے دن حساب سے بچائے گا۔ * رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سے اچھی موت نصیب


 

 



[1]    تَنبیہُ الغافِلین ، باب صلۃ الرحم ، ص73