Book Name:Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

تعلیم ہی وہ تعلیم ہے جو دنیا میں بھی کامیاب بناتی ہے اور آخرت میں بھی کامیابی دلواتی ہے ۔ آج عام طورپر دنیا وی تعلیم حاصل کرنے کا بڑا مقصد مال کا حُصُول ہے جبکہ دین اسلام کی تعلیم یہ فرماتی ہے کہ تم اپنے خونی رشتے داروں کے ساتھ نیک برتاؤ کرو اللہ پاک تمہارا رِزْق بڑھا دے گا ۔ زیادہ دیر زندہ رہنے اور زندگی سے لطف اٹھانے کے لیے ورزش اور مُـخْتَلِف غذاؤں کا سہارا لیا جاتاہے مگر اسلام کی تعلیمات یہ ہیں کہ اپنے خونی رشتوں سے اچھا سُلُوک کرو تمہاری عمر میں بَرَکَت ڈال دی جائے گی ۔ آج مال کی خاطِر بہن بھائیوں کو چھوڑ دیا جاتاہے مگر اسلام کی تعلیمات یہ ہیں کہ بہن بھائیوں سے تَعَلّق رکھو تمہارے مال میں بَرَکَت ڈال دی جائے گی۔ آج معاشی طور پر مضبوط ہونے کےلیے اپنے قریبی رشتوں سے تَعَلّق توڑ لیا جاتا ہے اورخود اکیلے رہ کر ڈپریشن اور طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ اسلامی تعلیم پر عمل کرنے والے اپنے رشتوں کو جوڑکر اپنے رِزْق و عمر میں بَرَکَت پانے کے ساتھ ساتھ ان ہلاک کرنے والی بیماریوں سے بھی دُور رہتے ہیں ۔ آج جس دنیا کو حاصل کرنے کے لیے رات دن ایک کرکے اور اپنے بہن بھائیوں سے تَعَلّق توڑ کر خوب مال و دولت حاصِل کرلیتے ہیں مگر بے سکونی اور بڑی بڑی بیماریوں میں مُبْتَلا بھی ہوجاتے ہیں۔ اسی دنیا کے دنیاوی دانشور اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انسان اپنے خونی رشتوں سے دور رہ کر طرح طرح کی بیماریوں کا شِکار ہو گیاہے۔ اسی وجہ سے لوگوں میں عدمِ بَرْدَاشْت اور تنہائی کا اِحْسَاس تیزی سے پھیل رہا ہےاور لوگ ایک دوسرے سے بہت جلد جھگڑا کر لیتے ہیں ۔ یہ جب تک اپنے خاندانی نظام کے ساتھ زندگی گزار رہاتھا تب تک یہ بے سکونی اور طرح طرح کی نئی بیماریوں سے