Book Name:Apni Bahen Se Naik Sulok Kijiye

یہ تھی ہمارے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی تعلیم اور بڑوں کاادب کہ بات معلوم ہونے کے باوجود بڑوں کا ادب کیا اور جواب نہ دیا کہ کہیں بڑوں کو شَرْمِنْدَگی نہ اٹھانی پڑے۔ چھوٹے اتنا ادب و اِحْتِرام کرتے کہ ان کی موجودگی میں مَـحْفِل میں بولنا بھی بے ادبی تَصَوُّر کرتے۔ مگر افسوس!آج بڑوں اور چھوٹوں کے درمیان محبت و ادب ویسا نہیں ہے۔ آج ہمارے درمیان بڑوں اور چھوٹوں میں ایسی حَیا کی مثالیں کم ہی نظر آتی ہیں۔ نہ چھوٹوں میں بڑوں کا ادب ہے اور نہ بڑوں میں چھوٹوں پر شَفْقَت ہے۔

اے عاشقانِ رسول! کیا آپ جانتے ہیں : ہم میں چھوٹے بڑے کی تمیز کیوں ختم ہوگئی ہے؟کیوں چھوٹے بڑوں کا ادب اور بڑے چھوٹوں سے محبت نہیں کرتے ، اس کی سب سے بڑی وجہ دِین اسلام اور اس کی تعلیمات سے دُوری ہے۔ ہم اپنی اولاد کو دنیاوی لوگوں سے بات کرنے اور معاشرے میں اپنا درجہ بڑا رکھنے کےلیے مہنگے اسکولوں میں دنیاوی تعلیم تو دلواتے ہیں مگر آخرت میں کامیابی کےلیے اور زندگی کے اسلامی مقصدکےلیے اسے دینی تعلیم نہیں دلواتے۔ ہم انہیں دنیا میں کامیاب کاروبار کرنے اور اپنی زندگی خوشحال گزارنے کے لیے تعلیم اور ڈِپلومے تو دلواتے ہیں مگر قَبْر کے اِمْتِحَان میں کامیابی اور آخرت میں جنت کے حُصُول کےلیے نماز کی تعلیم اور اپنے فرائض کی بنیادی تعلیم سے محروم رکھتے ہیں ۔ ہمارا فوکس دُنْیَاوِی جاب (Job)تو ہے مگر فرائض و واجبات ہم بُھلائے بیٹھے ہیں ۔ ہمیں دنیاوی چیزوں کی مکمل معلومات توہیں مگر شرعی احکامات کا ہمیں علم نہیں ۔

یاد رکھیے!دنیا کی ساری کامیابیاں اسلام کی تعلیمات میں پوشیدہ ہیں ۔ اسلامی