Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

عَلَیْہ کی سچی توبہ کا واقعہ سُنتے ہیں ، اللہ پاک ان کے صدقے ہمیں بھی سچی توبہ کی توفیق نصیب فرمائے۔  

حضرت مالک بن دینار    رحمۃ اللہ علیہ     کی توبہ

                             منقول ہے کہ حضرت  مالک بن دینار  رَحْمَۃُاللّٰہِ علیہ  (توبہ سے پہلے) نشہ کے عادی تھے ، آپ کی توبہ کاسبب یہ بنا کہ آپ اپنی ایک بیٹی سے بہت محبت کیاکرتے تھے ، اس کا انتقال ہوا تو آپ   رَحْمَۃُاللّٰہِ علیہ  نے شعبان کی پندرہویں(15ویں)رات خواب دیکھا کہ آپ کی قبر سے ایک بہت بڑا اژدھا نکل کر آپ کے پیچھے رینگنے لگا ، آپ جب تیز چلنے لگتے وہ بھی تیز ہو جاتا ، پھر آپ ایک کمزوربوڑھے شخص کے قریب سے گزرے تو اس سے کہا : “ مجھے اس اژدھے سے بچائیں۔ “ انہوں نے جواب دیا : “ میں کمزور ہوں ، رفتار تیز کرلوشایداس طرح اس سےنجات پاسکو۔ “ آپ   رَحْمَۃُاللّٰہِ علیہ  مزید تیز چلنے لگے ، اژدھا  پیچھے ہی تھا ، یہاں  تک کہ آپ آگ کے اُبلتے ہوئے گڑھوں کے پاس سے گزرے ، قریب تھا کہ آپ اس میں گِرجاتے ، اتنے میں ایک آواز آئی : تُو میرا اہل نہیں ہے۔ آپ چلتے رہے حتیٰ کہ ایک پہاڑپرچڑھ گئے ، اس پر شامیانے اور سائبان لگے ہوئے تھے ،  اچانک ایک آواز آئی : اس نااُمید کو دشمن کے نرغے میں جانے سے پہلے ہی گھیر لو۔ تو بہت سے بچوں نے انہیں گھیر لیاجن میں آپ کی وہ بیٹی بھی تھی ، وہ آپ کے پاس آئی اور اپنا دایاں ہاتھ اس اژدھے کو مارا تو وہ بھاگ گیا اور پھر وہ آپ کی گود میں  بیٹھ  کریہ  آیت پڑھنے لگی : اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّۙ-  ترجمۂ کنزالایمان : کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ اُن کے دل