Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

وظیفہ دیا؟حضرت خواجہ حسن بصری نے مختلف حاجتوں پر اِسْتِغْفَارکافرمایا ، پیارےآقا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم  کےاِسْتِغْفَارکرنےکی حکمتیں ، کثرتِ اِسْتِغْفَار کی فضیلت ، آخری نبی محمدِ عربی   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم   کو نَبِیُّ التَّوْبَہ کیوں کہا جاتاہے؟ اور اس کے علاوہ توبہ سے متعلق بہت مفید معلومات سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

امام حسن مجتبیٰ اورتوبہ و اِسْتِغْفَار

حضرت ِامامِ حسن مجتبیٰ  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  ایک مرتبہ حضرت امیر ِمعاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کے پاس تشریف لے گئے تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سےحضرت امیر ِمعاویہ  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ  کے ایک ملازم نے کہا کہ  ميرے پاس مال و دولت تو ہے مگر اولاد کی نعمت سے محرو م ہوں ، مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے ، جس سے اللّٰہ پاک مجھے اولاد دے۔ آپ  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ  نے فرمایا : اِسْتِغْفَار پڑھا کرو۔ اس نےاِسْتِغْفَارکی یہاں  تک کثرت کی کہ روزانہ سات سو (700) مرتبہ اِسْتِغْفَارپڑھنے لگا ، اس کی برکت سےاس شخص کےہاں  دس بیٹے ہوئے ، جب یہ بات حضرت امیر ِمعاویہ  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ  کو معلوم ہوئی تو انہوں  نے اس شخص سے فرمایا کہ تو نے حضرتِ امام حسن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے یہ کیوں  نہ دریافت کیا کہ یہ عمل حضور نے کہاں  سے فرمایا۔ دوسری مرتبہ جب اس شخص کو حضرتِ امام حسن  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ  سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تو اس نے یہ دریافت کیا ۔ حضرتِ امام حسن  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ  نے فرمایا کہ تو نے حضرت ہُود عَلَیْہِ السَّلَام کا قول نہیں  سنا جو اُنہوں نے فرمایا : ’’وَیَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ(ترجمۂ کنزالایمان : اور تم میں جتنی قُوّت ہے اس سے اور زیادہ دے گا)اورحضرت