Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

نوح  عَلَیْہِ السَّلَام  کایہ ارشادنہیں سنا : یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ۔ (ترجمۂ کنزالایمان : مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا )  یعنی رزق  کی کثرت اور حصولِ اولاد کے لئےاِسْتِغْفَارکا بکثرت پڑھنا قرآنی عمل ہے۔ ([1])

حَسنِ مجتبیٰ سَیِّدُ الْاَسْخِیَا               راکبِ دُوشِ عزّت پہ لاکھوں سلام([2])

شعرکی مختصر وضاحت : ۔ جگر گوشۂ بتولِ زہرا ، سخیوں کے سردار ، ابنِ علی شیرِخدا ، حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ سراپا عزّت و عظمت ، رسولِ  خدا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم  کے مبارک کندھوں پہ سواری کرنے والے پر بھی لاکھوں سلام ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

حضرت امام حسن بصری اوراِستغفارکا وظیفہ

منقول ہے کہ حضرت خواجہ امام حسن بصری   رَحْمَۃُاللّٰہِ علیہ    کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے بارش کی قلت کی شکایت کی ، آپ نے اسے اِسْتِغْفَار کرنے کا حکم دیا ، دوسرا شخص آیا اور اس نے تنگ دستی کی شکایت کی تو اسے بھی یہی حکم فرمایا ، پھر تیسرا شخص آیا اور اُس نے نسل کم ہونے کی شکایت کی تو اس سے بھی یہی فرمایا ، پھر چوتھا شخص آیا اور اس نے اپنی زمین کی پیداوار کم ہونے کی شکایت کی تو اس سے بھی یہی فرمایا ۔ حضرت ربیع بن صبیح   رَحْمَۃُاللّٰہِ علیہ    وہاں  حاضر تھے ، عرض کرنےلگے : آپ کے پاس چند لوگ آئے اور انہوں  نے طرح طرح کی حاجتیں  پیش کیں ، آپ نے سب کو ایک


 

 



[1]    مدارک ، ہود ، تحت الآیۃ : ۵۲ ، ص۵۰۲ ، صراط الجنان ملخصاً

[2]    حدائقِ بخشش : ص309