Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

مہارت کیسی تھی ، علومِ قرآن پر نظر کیسی تھی؟لوگوں کامختلف معاملات کے لیے آپ کی طرف رجوع کرنااور فیض لینے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضری کا معمول کیسا تھا؟ اِسی طرح حضرتِ خواجہ امام حسن بصری  رَحْمَۃُاللّٰہِ علیہ  کی بھی قرآنِ کریم پر کیسی نظر تھی؟آپ کو قرآنِ کریم میں کیسی مہارت حاصل تھی۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ اگرہمیں بھی مسائل و پریشانیاں درپیش ہوں تو اپنے پیرومُرشِدکی بارگاہ میں حاضری دیں ، اللہ پاک کے نیک بندوں سے دُعا کروائیں ، عاشقِ رسول اِمام مسجد سے دُعا کروائیں۔

اِسْتِغْفَارکرنے کےفضائل

پیارے اسلامی بھائیو!توبہ ایسا عمل ہے جس کے کرنے کاحکم اللہ پاک نے  قرآن پاک میں ارشاد فرمایا پارہ5 ، سورۂ نِسَا ء کی آیت نمبر106میں ہے :

وَّ اسْتَغْفِرِ اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاۚ(۱۰۶)

ترجمۂ کنزالایمان : اور اللہ سے معافی چاہو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

قرآن و حدیث میں اِستغفار کرنے کے بہت فضائل موجود ہیں ، آئیے!توبہ کے فضائل و فوائد پر مشتمل چندقرآنی آیات اوراحادیثِ مبارکہ سُنتے ہیں چنانچہ

پارہ 19 سورہ فرقان کی آیت نمبر 70 میں ارشاد باری ہے :

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۷۰)

ترجمۂ کنزالایمان : مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں  کی برائیوں  کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ  بخشنے والا مہربان ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو!سبحان اللہ ! توبہ کرنے والا کس قدر خوش نصیب ہے اس