Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

اداکریں اوررب کے حضور معافی بھی مانگیں  کہ توبہ کو پسند فرماتا ہے ، اللہ پاک ہمیں حقوق العباد کا خیال رکھنے کی توفیق عطافرمائے آمین۔

ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اٹّھیں        بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یارب

رہیں   بھلائی کی راہوں   میں   گامزن ہر دم                                       کریں   نہ رُخ مرے پاؤں   گناہ کا یارب

مختصر وضاحت یعنی اے اللہمیرے ہاتھ ہمیشہ فائدے اور بھلائی کے لئے ہی اٹھیں ان ہاتھوں سے کسی پر ظلم و زیادتی نہ ہو۔ اور میرے پاؤں بھی بھلائی کے کاموں میں چلیں ان پاؤں سے کسی کو تکلیف نہ ہو نہ کسی گناہ کے مقام پر جائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعاکا بہترین وقت

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نےتوبہ کے فضائل اور طریقہ سننے کی سعادت حاصل کی مگر یاد رکھئے اللہپاک نے اپنے بندوں کے لئے کچھ رحمت بھرے اوقات بھی رکھے ہیں کہ جن میں خاص کرم کیا جاتا ہے اور ہر مانگنے والا خواہ وہ بخشش مانگے یا کچھ بھی ، اسے محروم نہیں کیا جاتا۔ ان اوقات میں سے عمدہ ترین اور رحمت و برکت والا وقت رات کا آخری پہر ہے۔  رات کے آخری پہر میں گریہ و زاری کرنے والوں کی مدح میں پارہ26 ، سورۃُ الذّٰرِیٰت کی آیت نمبر17 ، 18 میں اِرشاد ہوتاہے :

كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ(۱۷) وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ(۱۸)

ترجمۂ کنزُالایمان : وہ رات میں کم سویا کرتے اورپچھلی رات اِسْتِغْفَار کرتے۔

تفسیرصراطُ الجنان کا خلاصہ یہ ہے : پرہیز گار لوگوں  کانیک اعمال کرنے میں  حال