Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

آپ ہی توبہ کا دروازہ کھولنے والے ، آپ ہی توبہ قبول کرنے والے ، اورآپ ہی کی امت کے آخری عہد میں توبہ کا دروازہ بند ہوگا اس لیے ہمارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم   کو “ نَبِیُّ التَّوْبَہ(یعنی توبہ والے نبی) کہاجاتاہے۔

گناہوں سے آپ کی طرف توبہ کی جاتی ہے اور آپ نبئ التوبہ یوں کہ بندوں کو حکم ہے کہ آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر توبہ واستغفارکریں ۔ اس لیے ہمارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم   کو “ نَبِیُّ التَّوْبَہ(یعنی توبہ والے نبی) کہاجاتاہے۔ ([1])

توبہ نِباہ میں نہیں پاتا ہوں یانبی!        اب استِقامت آپ شہا دیجئے حُضُور

مختصر وضاحت : یارسول اللہ میں گناہوں سے توبہ کرتاہوں مگر اس پر قائم نہیں رہ پاتا آپ مجھے توبہ پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمادیجیے

تھام لے دامن شاہ لولاک تو                                                                  سچی توبہ سے ہو جائے گا پاک تو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم  کثرت کےساتھ اِسْتِغْفَارکرتےتھے ، آئیےاس تعلق سے  مزید بھی کچھ سُنتے ہیں : چنانچہ

حضرت عَلَّامَہ بَدرُالدِّین عَینِی رَحْمَۃُاللّٰہِ علیہ فرماتے ہیں : نَبِیّ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ  ہمیشہ درجاتِ عالیہ کی طرف ترقی کرتے رہتے ہیں اور جب آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ  ایک حال سے دوسرے حال کی طرف ترقی کرتے تو اپنے پہلے حال پر اِسْتِغْفَار کرتے


 

 



[1]    فتاویٰ رضویہ ، ج15 ، ص648تا656 ، رضافاؤنڈیشن لاہور