Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

و َاَنَا اَحْمَدُ وَاَنَا نَبِیُّ الْرَّحْمَۃِ وَنَبِیُّ الْتَّوْبَۃِمیں محمد ہوں ، میں احمد ہوں ، میں رحمت کا نبی ہوں ، میں توبہ کا نبی ہوں۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو!نبیِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کا ایک مبارک نام “ نَبِیُّ التَّوْبَہ “ بھی ہے۔ اِمامِ اہلسنت سیدی اعلیٰ حضر ت امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ  نے  فتاویٰ رضویہ میں پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم   کے  نام  نبیّ التوبہ کی مختلف وجوہات بیان فرمائی ہیں ، جن میں سے کچھ  خلاصے کے ساتھ پیشِ خدمت ہیں :

(*) اللہ کے آخری نبی ، محمد عربی  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی نیکی کی دعوت  کی برکت سے کثیر مخلوق نے  توبہ کی ، آپ کی برکت سے مخلوق کو توبہ نصیب ہوئی ، اور جس قدر آپ کے ہاتھوں مخلوق نے توبہ کی کسی اور نبی کے ہاتھوں اتنوں کو توبہ نصیب نہیں ہوئی اس لیے ہمارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم   کو “ نَبِیُّ التَّوْبَہ(یعنی توبہ والے نبی) کہاجاتاہے۔

آپ توبہ لے کرآئے ، اورتوبہ کی قبولیت کی بشارت لائے ، توبۂ عام لائے  کہ ہرنبی اپنی امت کے لیے مگرآپ سب کے لیے توبہ لینے دنیا میں تشریف لائے ، بلکہ توبہ کاحکم ہی آپ لے کر آئے اس لیے ہمارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم   کو “ نَبِیُّ التَّوْبَہ(یعنی توبہ والے نبی) کہاجاتاہے۔

آپ خود کثیر التوبہ ، آپ کی امت سب امتوں میں زیادہ توبہ کرنے والی ، اورآپ کی امت کی توبہ سب امتوں میں زیادہ مقبول اور آپ توبہ کرنےو الوں کے نبی اس لیے ہمارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم   کو “ نَبِیُّ التَّوْبَہ(یعنی توبہ والے نبی) کہاجاتاہے۔


 

 



[1]     مسند احمد بن حنبل ، حدیث حضرت حذیفہ بن یمان رضی اﷲ عنہ ، دارالفکربیروت ، ۵ / ۴۰۵