Book Name:Walidain e Mustafa

میں حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا حضرت بی بی آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا سے نکاح ہو گیا اور نُورِ محمدی حضرتِ سَیِّدُنا  عبدُ اللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے منتقل ہو کر حضرت بی بی آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کے مُبارَک پیٹ میں تشریف لے آیا۔

حضرت عبدُ اللہ کی وفات

جب حمل شریف کو دو مہینے پورے ہو گئے تو حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ المطلب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے حضرتِ سَیِّدُنا عبدُاللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو کھجوریں لینے کے لئے مدینۂ  پاک بھیجا یا تجارت کے لئے ملکِ شام روانہ کیا۔ وہاں سے واپس لوٹتے ہوئے مدینۂ پاک  میں اپنے والد (یعنی حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ المُطّلب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ)کے ننھیال “ بنو عَدی بن نَجار “ میں ایک ماہ بیمار رہ کر 25 برس کی عمر میں حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ   وفات       پا کر “ دارِ نابِغَہ “ میں دفن ہوئے اور یہی آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کا مزار شریف بنا۔ ([1])

بی بی آمِنہ کی وفات

اللہپاک کے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی جب عمرِ مُبارَک 5یا 6 برس ہوئی توآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی امّی جان حضرت بی بی آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَا آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ساتھ لے کر مدینۂ پاک میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دادا جان حضرتِ سَیِّدُنا عبدُالمُطّلب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُکے ننہال بنو عَدِی بن نجَّار میں ملنے گئیں ، آپ کی خادِمہ اُمِّ اَیمن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا بھی ساتھ تھیں ، جب واپس آئیں تو راستے میں مَقامِ اَبواء میں


 

 



[1]       مدارج النبوت ، قسم دوم ، باب اول ، ۱۲-۱۴ ملتقطاً ۔