Book Name:Walidain e Mustafa

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بیان سُننے کی نیتیں

* نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پىارے پىارے اسلامى بھائىو! رَبِیعُ الْاَوَّل کامبارَک مہینا اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے۔ ہر طرف پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کی خوشیاں ہیں۔ عاشقانِ رسول پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی یادسے اپنے دل و دماغ کو مہکا رہے ہیں۔ * کہیں آپ کی ولادت کا ذِکْر ہے تو کہیں آپ کے کمالات(Virtues)کی بات ہے۔ * کہیں آپ کی شان و عظمت کابیان ہے تو کہیں آپ کی مبارَک سیرت کا ذِکْر ِخیر ہے۔ * کہیں عبادتِ مُصْطَفٰے  کا بیان ہے تو کہیںسرداریِ مُصْطَفٰے کے چرچے ہیں۔ * کہیں  شفاعتِ مُصْطَفٰے کےتذکرے ہیں توکہیں آپ کی عنایتوںکے چرچے  ہیں۔ * کہیں آپ


 

 



[1]    معجم کبیر ، سہل بن سعد الساعدیالخ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲