Book Name:Walidain e Mustafa

فراہم کرتی اور عشقِ مُصْطَفٰے کے جام بھر بھر کر پلاتی ہے۔ لہٰذا اِن نعمتوں کو پانے کے لئے آپ بھی اِس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں شرکت کرنے والے بن جائیے۔ امیرِ اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی طرف سے روزانہ کم ازکم 2 گھنٹے مَدَنی کاموں کے لیے دینے کی ترغیب اِرشادفرمائی گئی ہے ، یقیناً جوجتنازِیادہ وقت دے گا ، اُس کے لیے ثواب کمانے کے مواقع بھی اُسی قدر زیادہ ہوں گے۔ اِنْ شَاۤءَ اللہ

ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کامعلاقائی دورہبھی ہے۔ اس مَدَنی کام کے بے شمار فائدے ہیں ، مثلاً مسجد آباد رہتی ہے۔ علاقے میں خوب مَدَنی کام پھیلتاہے۔ نئے نئے اسلامی بھائی مَدَنی ماحول  کےقریب آتےہیں۔ بے  نمازیوں کو نمازی بنانے کی سعادت نصیب ہو سکتی ہے۔ ا میرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  دعاؤں سےحِصَّہ اورنیکی کی دعوت دینےکا موقع ملتا ہے۔ آئیے!بطورِترغیبعلاقائی دورے “ کا ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

مسجد آباد ہوگئی

کراچی کےایک اسلامی بھائی کا قافِلہ پاکستان کےایک  شہرکی مسجد میں پہنچا ۔ دروازے پر تالا لگا ہوا تھا ، دروازہ کھولاتو ہر چیز پر مٹی ہی مٹیتھی ، ایسا معلوم ہوتاتھا جیسےکافی عرصہ سےمسجد بندہو ، اُنہوں نےمل جُل کر صفائی کی ، نمازِعصرکے بعد علاقائی دورے کےلئےکھیل کےمیدان(Play Ground)میں پہنچےاور کھیلنےمیں مشغول نوجوا نوں کونیکی کی دعوت دی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کئی نوجوان اُسی وقْت اُن کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہوگئے۔ مسجدمیں آکر اُن کے ساتھ نماز پڑھنے اورسُنّتوں بھرا بیان  سُننےکی سعادت حاصل کی ، انفرادی کوشش سے اُنہوں نے اُس مسجدکوآبادکرنے کی نِیَّت کرلی۔ یہ منظردیکھ کروہاں موجود