Book Name:Walidain e Mustafa

ایک بزرگ رو کر کہنے لگے : اَلْحَمْدُلِلّٰہ! آج عاشقانِ رسول اور علاقائی دورےکی بَرَکت سے یہ مسجدآباد ہوگئی ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ اَئمّہ ٔمساجد مع مجلس اِمامت کورْس

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نیکیوں کی مزید حرص پانے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنانے کے لیےعاشقانِ رسول کی پیاری تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے 108سے زائد  شعبہ جات میں  نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہی ہے۔ اِنہی میں سے ایک ’’مجلسِ اَئمۂ  مساجد مع امامت کورس‘‘ بھی ہے ، جو مَساجد کی آبادکاری کیلئے ائمہ و مُؤذِّنین کی تَقَرُّرِی کا کام سَراَنجام دیتی اور اُن کی خیرخواہی کرتے ہوئے مناسب مُشاہرے بھی مُقَرَّر کرتی ہے تاکہ اسلامی بھائی مُعاشی پریشانیوں سے آزادہوکر خوب خوب نیکی کی دعوت عام کرتے رہیں۔ مساجد کوآباد کرنے میں اَئمہ ومُؤذِّنین کا اَہَم کردار ہوتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ اَئمۂ کرام نماز فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانے ، انفرادی کوشش کے ذریعے نمازِ باجماعت کی طرف رغبت دلانے ، درسِ فیضانِ سُنَّت دینے ، نمازِ فجر کے بعد تفسیرِ قرآن کے حلقے میں شرکت کرنے کروانے  اورسُنَّتوں  کی تربیت کیلئے عاشقانِ رسول کے قافلوں میں سفر کرنے کروانے  کے ذریعے مسجدوں کو آباد رکھتے ہیں۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کا ایک “ مجلس اِمامت کورْس “ بھی ہے۔ جو امامت کے خواہش مند اسلامی  بھائیوں کو امامت کورْس کرواتی ہے۔ اِس کورس کی اَہمیت بیان کرتے ہوئے امیر اَہلسنت دَامَتْ