Book Name:Walidain e Mustafa

(51)کسی اِسلامی بھائی(خصوصا ذِمّے دار) سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، یا مِل کر ، براہِ راست (نرمی سے) سمجھانے کی کوشِش فرمائی؟ یا  مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟(52)زبان کو گناہوں (یعنی اِلزام تراشی ، دِل آزاری ، گالی گلوچ وغیرہ )سے بچایا؟(53)زبان کو فُضول اِستِعمال(یعنی وہ گفتگو جس سے دینی یا دُنیاوی فائدہ نہ ہو)سے بچانے کی عادت بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اِشارے سےگفتگو کی؟(54) (گھرمیں اورباہر)مذاق مسخری ، طنز ، دل آزاری اور قہقہہ لگانے(یعنی کِھل کِھلاکرہنسنے)سے بچنے کی کوشش کی؟(55) عمامہ شریف باندھا؟(56) ماں باپ کااَدب و اِحتِرام بجا لائے؟

قفلِ مدینہ کارکردگی

* لکھ کر گفتگو 12مرتبہ* اشار ے سے گفتگو12مر تبہ* نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو12مرتبہ

ہفتہ وار10مَدَنی انعامات

(57) گھر سے اِس ہفتے کسی نہ کسی اِسلامی بہن(مثلاً بہن / بیٹی / والدہ بچوں کی والدہ وغیرہ)کو اِسلامی بہنوں کے اِجتِماع میں بھیجا؟(58) ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرہ دیکھنے / سُننے کی سعادت حاصل کی؟ (59) ہفتہ وار سُنّتوں بھرے  اِجتِماع  میں اوّل تا آخر(یعنی مغرب تا اشراق وچاشت) شرکت کی؟ (60)   اِس ہفتے یومِ تعطیل اِعتِکاف کی سَعادت پائی؟(61) اِس ہفتے کم از کم کسی ایک مریض یا دُکھیارے کے گھریااسپتال جاکرسُنّت کے مطابق عِیادت یا غمخواری یاعزیز کے اِنتِقال پر تعزیت کی؟(62) اِس ہفتے پیر شریف (یا رِہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن) کاروزہ رکھا ؟ (63) ہفتہ وار رِسالہ پڑھ یا سُن لیا ؟ (64) اِس ہفتے کم از کم ایک بارعَلاقائی دورہ کیا ؟(65) اِس ہفتے کم از کم ایک اِسلامی بھائی کو(جو پہلے مَدَنی ماحول میں تھے ، یا پہلے اِجتِماع میں آتے تھے مگر اب نہیں آتے)تلاش کر کے اُن کومَدَنی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی؟(66) ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شرکت کی؟

ماہانہ 3مَدَنی انعامات

(67) پچھلے  اِسلامی مہینے کا مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ فِل یعنی پُرکر کے اپنےنگران و ذِمّہ دارکو جمع کروادیا؟(68)اِس  ماہ آپ نے کم ازکم تین دن کےمَدَنی قافلے میں سفر کیا؟(69) اِس ماہ کسی سُنّی عالِم (یا اِمام مسجد ، مؤذِّن ، خادم)کی کچھ نہ کچھ مالی خدمت کی ؟

سالانہ1مَدَنی انعام

(70) اِس سال ٹائم ٹیبل  کے مطابق ایک مہینے کےقافلے میں سفر فرمایا؟

زندگی بھر کے2مَدَنی انعامات

(71)زِندگی بھر کے نصاب  کا مُطالعہ  فرمالیا؟(72)زندگی میں یک مُشت(یعنی ایک ساتھ) 12ماہ اورمختلف کورسز(12مَدَنی کام کورس ، 7دِن کااِصلاحِ اَعمال کورس ، 7دِن کافیضانِ نَمازکورس)کی سعادت حاصل کرلی؟

دعائے امیرِ اَہلِ سُنّت

یااللہ پاک!جو کوئی سچے  دل سے مَدَنی انعامات پر عمل کرے ، روزانہ غوروفکرکے ذریعے رسالہ پُر کرے اور ہر