Walidain e Mustafa

Book Name:Walidain e Mustafa

اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنتَ کَسَوْتَنِیْہِ اَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَا صُنِعَ لَـہُ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَـہُ۔

(ابوداود ، کتاب اللباس ، باب ما یقول اذا لبس ثوبا جدیدا ، ۴ / ۵۹ ، حدیث : ۴۰۲۰)

ترجمہ : اے اللہ پاک!تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں ، تُو نے ہی مجھے یہ لباس پہنایا۔ میں تجھ سے اِس کی بھلائی کی اِلتجا کرتا ہوں اور جس مقصدکے لئے اِسے بنایا گیا ہے اُس کی بھلائی کا سُوال کرتا ہوں۔ میں تجھ سے اِس کے شر اور جس مقصد کے لئے اِسے بنایا گیا ہے اُس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔

حضرت ابوسعیدخُدری رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے : رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب نیا کپڑا پہنتے ، اُس کا نام لیتے قمیص یا عمامہ پھر یہ دُعا پڑھتے۔ (ابوداؤد ، کتاب اللباس ، باب ما یقول اذا لبس ثوبا جدیدا ، ۴ / ۵۹ ، حدیث : ۴۰۲۰ملتقطاً)

نوٹ : یہ دُعا پُرانا عمامہ شریف باندھتے وقْت بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ (فیض القدیر ، ۵ / ۱۲۵)    (عمامہ کے فضائل ، ص۱۲۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                             آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔