Book Name:Shan e Bilal e Habshi
گواہی دے گی۔ ( بخاری ، کتاب الاذان ، باب رفع الصوت بالنداء ، حدیث : ۶۰۹ ، ۱ / ۲۲۲)
اِسی طرح اِمامت کرنا بھی بہت بڑی سعادت ہے۔ رسولِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن تین(3) شخص مُشک کے ٹِیلوں پر ہوں گے ، نہ تویہ غمگین ہوں گےاور نہ ہی گھبراہٹ کاشکار ، جبکہ لوگ گھبراہٹ میں ہوں گے۔ اُن میں سے ایک وہ شخص بھی ہےجس نے قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کی پھررِضائےالٰہی کی خاطر ثواب کی اُمیدپرکسی قوم کی اِمامت کی۔ ( معجم کبیر ، ۱۲ / ۳۳۱ ، حدیث : ۱۳۵۸۴) اللہ پاک ہمیں اِن دونوں سعادتوں سے سرفراز فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مُحَرَّمُ الْحَرام کا مُقَدَّس مہینا اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے۔ اِس مہینے کی 18 تاریخ کو مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مَدَنی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عُرسِ مبارَک ہے۔ آئیے! آپ کا مُخْتَصَر تعارُف ملاحظہ کیجئے :
مفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارف
* مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مَدَنی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا نام’’محمدفاروق “ ہے۔ * آپ کی وِلادت 26 اگست بمطابق 1976 عیسوی کو رَمَضَانُ المبارَک کے مہینے میں لاڑکانہ ، سندھ میں ہوئی۔ * ابتدائی تعلیم اور حِفظِ قرآن حیدرآباد ، سندھ کے ایک سُنّی جامعہ سے کیا ، پھر لاڑکانہ سے حیدر آباد اور پھر 1989 میں کراچی منتقل(Shift) ہو گئے۔ )مفتیِ دعوتِ اسلامی ، ص۱۳ ملخصاً)* عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سےمَدَنی ماحول سے