$header_html

Book Name:Shan e Bilal e Habshi

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وارمَدَنی حلقہ“

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!اپنی دعا میں دیگر مسلمانوں کو شاملِ دعا کرنا قبولیتِ دعا کی علامات میں سے ایک علامت ہے ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ جب جب دعا کی توفیق نصیب ہو تو یاد سے تمام مسلمانوں خصوصاً اپنے پیر و مرشد ، والدین ، اساتذۂ کرام اور مرحومین  کو بھی دعا میں یاد رکھنا چاہئے۔ اگر ہم عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہیں گے تو ہمیں بھی مسلمانوں کے لئے دعا کرنے کا جذبہ ملتا رہے گا ، لہٰذا آج بلکہ ابھی سے اس مدنی ماحول کو تھام لیجئے اورذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں حصہ لینے والے بن جائیے۔

ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام “ ہفتہ وار مَدَنی حلقہ “ بھی ہے۔ جس کے ذریعے مختلف زبان بولنے والوں کےلیے ڈویژن سطح پر ہفتہ وار مَدَنی حلقہ لگایا جاتا ہے  جس سےمختلف اقوام تک نیکی کی دعوت  اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پہنچانےمیں مددملتی ہے نیزچھوٹے شہروں میں یا ایسے مقامات جہاں کسی وجہ سے ہفتہ وار اجتماع ابھی شروع نہیں ہو پایا   وہاں ہفتہ وار مدنی حلقہ یا مسجد اجتماع ہوتا ہے۔ ہفتہ وار مدنی حلقے کے شیڈول میں تلاوت ، نعت شریف ، سنتوں بھرا بیان ، دعا اور درود و سلام شامل  ہے۔ آپ بھی دینی کاموں میں ترقی کیلئے عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے کئی بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح ہوچکی ہے۔ آئیے !  ترغیب کیلئے ایک واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ

رحمتوں  کی برسات

               ملکِ مرشِدکے رہائشی اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول


 

 



$footer_html