$header_html

Book Name:Shan e Bilal e Habshi

سے بڑا حق)  نماز(کی ادائیگی) ہے۔

               نماز ضائع کرنے کے سبب  قبرو حشر میں دردناک  عذابات کاسامناکرناپڑےگا ، چنانچہ

بے نمازی کی سزا

                             نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا : قيامت کےدن سب سے پہلے نماز چھوڑنے والوں کے چہرے کالے ہوں گے اور بے شک دوزخ میں ايک وادی ہےجسے لَمْلَمْ کہا جاتا ہے ، اس میں سانپ ہيں اور ہر سانپ اُونٹ جتناہے ، اس کی لمبائی ايک مہینےکی دُوری جتنی ہے ، جب وہ بے نمازی کو ڈَسے گا تو اس کا زہر 70 سال تک اس کےجسم(Body)میں جوش مارتا رہےگا ، پھر اس کاگوشت گل کرہڈی سےالگ ہوجائے گا۔

(کتاب الکبائر ، فصل فی المحافظۃ علی الصلوات والتہاون بہا ، ص۲۶)

               اےعاشقانِ رسول!خوفِ خداسےلرزجاناچاہئے ، خوابِ غفلت سےجاگ جاناچاہئے اور آج سے ہی نمازوں کی پابندی شروع کردینی چاہئے ، نہ صِرْف پانچوں نمازیں مسجدکی پہلی صف میں  باجماعت ادائیگی بلکہ تَحِیَّۃُ الْوُضُو اوردِیگر نوافل کی بھی پابندی کرنی چاہئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ تَحِیَّۃُ الْوُضُو   کی ترغیب تو امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ 72مدنی انعامات نامی رسالے میں بھی شامل ہے۔ یہ نوافل پڑھنے سے اس نیک کام پربھی عمل ہو جائے گا ۔ آئیے!نفل نمازوں کی پابندی کاذہن بنانے کے لئے 3فرامینِ مصطفے سنتےہیں ، چنانچہ

نوافل کے فضائل

1۔   ارشادفرمایا : جس نے2رکعت نفل ادا کئےجن میں اپنےدل سےکچھ بات نہ کی تو اُس کےپچھلے


 

 



$footer_html