Book Name:Dil Joi Kay Fazail
* مَرْد کیلئے وہی اَنگوٹھی جائز ہے جومَردوں کی اَنگوٹھی کی طرح ہو یعنی صِرْف ایک نگینے کی ہو اور اگر اُس میں(ایک سے زِیادہ یا) کئی نگینے ہوں تو اگرچِہ وہ چاندی ہی کی ہو ، مَرد کے لیے ناجائز ہے۔ (رَدُّالْمُحتار ، ۹ / ۵۹۷)* بِغیر نگینے کی اَنگوٹھی پہننا ناجائز ہے کہ یہ اَنگوٹھی نہیں چَھلّا ہے ، * اگر کسی اِسلامی بھائی نے دھات کاکَڑایادھات کاچَھلّا ، ناجائز اَنگوٹھی ، یا دھات کی زنجیر(BRACELET-CHAIN) پہنی ہوئی ہے تواَبھی اَبھی اُتار کر تَوبہ کر لیجئے اور آئندہ نہ پہننے کاعہد کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* ادائے قرض پر قرض خواہ کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ ادائے قرض پر قرض خواہ کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَوْفَيْتَنِى اَوْفَى اللَّهُ بِكَ
(بخاری ، کتاب الوکالۃ ، باب وکالۃ الشاھد … الخ ، ۲ / ۸۰ ، حدیث : ۲۳۰۵)
ترجَمہ : اللہ پاک تجھے پورا ثواب عطا فرمائے کہ(تُو نے)میرا پورا قرض ادا کیا۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اس دعا سے معلوم ہوا!قرض خواہ کو جب مقروض اس کا قرض واپس لاٹائے تو قرض خواہ مقروض کے لئے ثواب کی دعا کرے کیونکہ مقروض کی وجہ سے قرض خواہ کو بے شمار ثواب ملا یہ اس کا بدلہ ہے۔
(خزینۂ رحمت ، ص۵۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات)