Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai
کثرت کرکےرضائےالٰہی حاصل کرنے کی کوشش میں مگن رہتے تھے۔ آئیے!بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی عبادت کے واقعات سنتے ہیں ، چنانچہ
غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عبادت
اِنسانوں اور جنّوں کے غوث ، حضورشیخ سیدعبدُالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ 40 سال تک عشا کےوضو سےفجر کی نماز ادا کرتے رہے ، 15سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔ (بہجۃ الاسرار ، ذکر فصول من کلامہ... الخ ، ص۱۱۸)ہر روز ایک ہزار(1000)رکعت نفل ادا فرماتے تھے۔ (تفریح الخاطر ، ص۳۶)
سفیان ثوری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عبادت
حضرت سُفیان ثوری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو اُن کےاِنتقال کےبعدکسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا : مَا فَعَلَ اللہُ بِکَ یعنیاللہکریم نے آپ کے ساتھ کیا مُعاملہ فرمایا؟ جواب دیا : میں نے اپنے ربِّ کریم کا دِیدار کیاتو اللہکریم نے مجھ سےفرمایا : اےابنِ سعید! تجھےمُبارک ہو ، میں تجھ سےراضی ہوں ، کیونکہ جب رات ہوجاتی تھی تو تم آنسوؤں اور دل کی نرمی کے ساتھ میری عبادت کرتے تھے ، جَنّت(Heaven) تمہارےسامنےہےجومحل لیناچاہولےلواورتم میری زیارت کرتےرہو ، کیونکہ میں تم سےدُورنہیں ہوں۔ (حلیۃ الاولیاء ، سفیان الثوری ، ۷ / ۷۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ ہمارے بُزرگان ِدِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اللہ پاک کی رِضا پانےکےلئےکس قدر کوشش کرتےتھے ، دن ہویارات ان کی زندگی کا