Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ پر دُرودِ پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ (مسند ابی یعلیٰ ، مسند انس بن مالک ، ۳ / ۹۵حدیث : ۲۹۵۱)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
*علم دین حاصل کرنےکےلیےنگاہیں نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا۔ * عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ *اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!دنیا کے معاملات ہوں یا آخرت کا میدان ، کامیابیاں پانے کے لیے کوشش(Effort) بہت ضروری ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ “ کوشش کامیابی کی کنجی ہے۔ “ آج کے بیان میں ہم کوشش کی اَہَمِّیَّت کے بارے میں سننے کے ساتھ ساتھ یہ بھی سنیں