Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو! رضائے الٰہی حاصل ہونا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہئے۔ رضائے الٰہی ملنے سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور آخرت بھی جگمگا اُٹھتی ہے۔ یادرکھیے!اللہ پاک کی رِضا سب سے بڑھ کرہے ، انسان کوکوشش کے بعدکامیابیوں سے نوازنے والا ربِّ کریم اپنے کلامِ پاک میں اِرشاد فرماتاہے :

وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ- (پ۱۰ ، التوبہ  : ۷۲)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اور اللہ کی رِضا سب سے بڑی چیز ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

رِضائےالٰہی کے لئے عبادت

اےعاشقانِ رسول!رضائے الٰہی جیسی کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری علم حاصل کرکے اس کے مطابق اللہ پاک کی عبادت کرنی چاہیے۔ کیونکہ عبادت کی قبولیت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسی انداز سے کی جائے جیسا شریعت نے حکم دیا ہے۔ یاد رکھئے!* علم حاصل کرکے  اللہ پاک کی عبادت شیطان کے چُنگل  سے نکلنے کا طریقہ ہے۔ * اللہ کاقُرب پانے کا باعث ہے۔ * گناہوں کے مرض سے شفا پانے کی دوا ہے۔ * ظاہر وباطن کی اصلاح کا باعث ہے۔ * روح کی تازگی کا باعث ہے ، * علم حاصل کرکے  اللہ پاک کی عبادت وہ ذریعہ ہے جو انسان کو اللہ پاک کے قریب کر دیتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے بزرگان دین       رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن       ہر وقت علم و احکامِ شریعت کے تقاضوں کے مطابق اللہپاک کی عبادت میں مصروف رہتے اور فرائض وواجبات کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نوافل کی