Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai
سلسلہ جاری و ساری ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات کےسلسلے میں کی جانے والی یہ کوششیں سورج کی طرح روشن ہیں ، جن کااعتراف آج دنیا بھر میں عاشقانِ رسول عُلَما و عوام کررہے ہیں۔
اللہ پاک کے فضل وکرم ، نگاہِ مُصْطَفٰے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِخلاص ، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دن رات کی کوششوں ، عُلمائے اہلسنّت کی دُعاؤں اورفیضانِ اولیا سے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی بڑی تیزی کے ساتھ جانبِ مدینہ رواں دواں ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی اِس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکردِینِ اسلام کی سربُلندی کے لیے اپنا وقت اور اپنا مال پیش کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اےعاشقانِ رسول!جیسا کہ ابھی آپ نے سنا کہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیابھرمیں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کے لئے 108سے زائدشعبہ جات میں دِینِ متین کا کام کررہی ہے ، اِنہی شعبہ جات میں ایک شعبہ’’مجلس المدینہ لائبریری‘‘بھی ہے ، اس مجلس کے تحت مَدَنی مراکزفیضانِ مدینہ(عینِ مسجد کے علاوہ کسی اورمقام)میں “ المدینہ لائبریری “ کے نام سے ایک اسلامی کتب خانہ قائم کیا جاتا ہے جس میں مخصوص اوقات میں مُطالعہ کرنے کے لئے خُوشگوار ماحول ، آڈیو ، ویڈیو بیانات ، مَدَنی مذاکرے سُننے اور مَدَنی چینل دیکھنے کے لئے کمپیوٹرز (Computers)وغیرہ کا اہتمام ہوتاہے۔ “ المدینہ لائبریری “ میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور اَلْمدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کے تحریر کردہ مختلف مَوضُوعات پر مُشتمِل کُتُب و رَسائِل رکھے جاتے ہیں۔