Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai
میں اِصلاح کی ضرورت پیش آتی گئی ، شعبہ جات بنتے چلے گئے۔ اس سلسلے میں *اشاعت ِعلم کے لئے عظیمُ الشان دِینی درسگاہیں جامعاتُ المدینہ(للبنین و للبنات) ، دِینی و دُنیوی تعلیم سے آراستہ دارُالمدینہ ، *خدمتِ قرآن میں مصروف مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات) ، *مسجد بھروتحریک کے ساتھ ساتھ مسجد بناؤ تحریک کے لیے مجلس خدام المساجد کا قِیام ، *اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ جیسا علمی و تحقیقی شعبہ ، * مکتبۃ المدینہ جیسا اَہلِ سُنّت کابہت بڑااِشاعتی ادارہ ، *مُعاشرے کے مختلف طبقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےدلچسپ اور معلوماتی مضامین پر مُشْتَمِل ماہنامہ فیضان ِ مدینہ*لوگوں کو پیش آنے والے مسائل کے شرعی حل کے لئے دارُالافتاء اہلسنّت کا قیام سرِفہرست ہے۔ جبکہ میڈیا کے اس دَور میں عالَمِ اسلام کا 100فیصد گناہوں سے پاک اسلامی چینل “ مَدَنی چینل “ توگھرگھرپہنچ کراِس اندازسے نیکی کی دعوت عام کررہاہے کہ ا س کو ایک سیکنڈ دیکھنے والا بھی اس کی برکتوں سے محروم نہیں رہتا۔ چاہے وہ بچہ ہویا بڑا ، مردہویاعورت ، گویا ہرایک مَدَنی چینل کی برکتوں سے علمِ دِین حاصل کررہاہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے الیکٹرونک میڈیا کی دنیا میں ایک اور شاندار انقلابی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ عظیمُ الشَّان کارنامہ اور خوشی کی بات یہ ہے کہ یکم ربیعُ الاوّل1441 سنِ ہجری بمطابق30اکتوبر2019 عیسوی سے مَدَنی چینل پر بچوں کے لئےKids Madani Channel کے نام سے خصوصی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے ، جس کا دورانیہ پاکستانی وَقْت کے مطابق روزانہ شام 4بجے سے لے کر 6 بجے تک ہوتا ہے۔ لہٰذا موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے بچوں بچیوں کو دو گھنٹے کی یہ مختصر سی نشریات ضرور دکھائیے اور اس کی برکتیں پائیے۔
108سے زائد شعبہ جا ت میں مختلف اندازسے سُنّتوں کی خدمت اورنیکی کی دعوت پہنچانے کا