Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

اپنی زندگی مکہ و مدینہ کی پُرکیف فضاؤں میں گزار رہے ہوں ، انہیں بھی بذریعہ مَدَنی انعامات اپنا محاسبہ کرنے کا ذہن دِیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی صُحبتِ بابرکت در اَصل “ کِردار سازی “ کا وہ کارخانہ ہے جہاں انسان کے ظاہر و باطن کے زنگ کو دُور کرکے مَحَبَّتِ الٰہی اورعشقِ مُصْطَفٰےکے جام پلائے جاتے ہیں ، اِخْلاق  و کِردار  کی  خوشبو اس میں بسائی  جاتی ہے ، اچھے اعمال کے  نگینوں سے آراستہ کرکے اُسے معاشرے کے لئے پُرکشش بنایا جاتا ہے ، دینِ اسلام   کا  ایسا درد اور سوز اس کے دل و  دماغ میں  بسایا جاتا ہے ، جو اسے ایک باکِردار انسان ، دینِ اسلام کا مُبَلِّغ اور  معاشرے  کی خیرخواہی کرنے والا  بننےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے معاشرتی  اصلاح کی جانب خصوصی توجہ فرمائی ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےنیکی کی دعوت عام کرنے اور مُعاشرے کی اِصلاح کے لئے خود قافلوں میں سفر کرکے اس کی اَہَمِّیَّت اور ضرورت کو اُجاگر کیا اور اس نیکی کے کام کو اچھے انداز سے انجام دینے کے لئے ایسے ہزاروں مبلغین تیارکیےجوغیر مسلموں کو ایمان کی دعوت دینے ، فاسِقوں کو مُتَّقِی بنانے ، غافِلوں کو خوابِ غفلت سے جگانے ، جہالت کے اندھیرے کاخاتمہ کرکے عِلم کا نور پھیلانے اور مسلمانوں  کو یہ مقصد اپنانے کی ترغیب دلا رہے  ہیں کہ “ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو اپنی ذات تک محدود نہ رکھا بلکہنیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ ، مَدَنی کاموں کی دُھن رکھنے والے ، اپنی جان و مال کی قُربانی دینے والے مبلغین کواپنی نگاہِ فیض سے ایسا نوازاکہ اِنہیں مرکزی مجلس شوریٰ کی لڑی میں پرویااور دعوتِ اسلامی کا نظام مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تحت کردیا۔ مُعاشرے  کو جس جس  میدان