Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

سے بچتے رہنا ، کیونکہ یہ بہت بڑی آفت اورمنحوس چیزہے ، جس کی وجہ سےآدمی کامیابی سےمحروم ہو جاتا ہے ، سُستی کی وجہ سے اِنسان اپنے مقاصد کو پانے میں ناکام ہوجاتاہے۔ حضرت امام ابو یُوسُف   رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  مسلسل کوششوں کی وجہ سے اپنے دورکےبہت بڑے عالمِ دِین ، مفتی اورقاضی بنے۔ یاد رکھئے! سُستی ، کامیابی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ، یہ ا یسی منحوس عادت ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں دوسری خراب عادتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ طرح طرح کی بیماریاں ، بلائیں اورمصیبتیں  سب اسی سُستی کانتیجہ ہیں۔ لہٰذااس عادت کو ہرگز ہرگز اپنے قریب نہیں آنے دینا چاہئے ، بلکہ دِینی و دنیاوی کاموں میں ہر وقت ہمت کر  کےلگے رہنا چاہئے ، کیونکہ  محنتی آدمی ہر شخص کا پیارا  ہوتاہے اور سُست آدمی ہر جگہ ٹھوکریں ہی کھاتا ہے۔ سُست آدمی نہ دُنیا  کا  کام کرسکتا ہے نہ ہی دِین کا۔ پیارے نبی   صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ہماری ترغیب و  تربیت کے لئے  یہ دُعا مانگا کرتے تھے : اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسْلِ یعنی اےاللہ پاک!میں سُستی سےتیری پناہ  مانگتا ہوں۔  

(ترمذی ، کتاب الدعواۃ ، باب  ، ۵ / ۲۹۴۷۱ ، حدیث : ۳۴۹۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد                            

اصلاحِ اُمّت اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

اےعاشقانِ رسول!امیرِ اہلِ سُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان ہستیوں میں سے ایک  ہیں کہ جنہیں اللہ  پاک نے کئی کمالات عطاکئے ہیں ، جن میں سے  اصلاحِ  اُمّت کے جذبے سے سرشار دِل ، پہاڑوں سے زیادہ مضبوط حوصلہ ، معاملات کی درست سمجھ کی حیرت انگیز صلاحیت ، نیکی کی دعوت میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے (Solve) اور مشکلات کاسامنا کرنے کی ہمّت جیسی عظیمُ الشّان خوبیاں ہیں۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شروع شروع میں اکیلے ہی