Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai
کوئی کہتا ہے!میرے دوست کے پاس تو قِیمتی موبائل(Expencive Mobile)ہے جبکہ میرے پاس سادہ موبائل بھی نہیں ، کیا میرازمانے میں جینے کا کوئی حق نہیں؟
کوئی کہتاہے!میرےاسکول / کالج کےطلبہ(Students)سیروتفریح کےلیےمختلف تفریحی مقامات پرجاتے ہیں ، آزادانہ گُھومتےپھرتےہیں ، مگر میرےباپ کومیراکوئی اِحساس نہیں ، آخرمیرے بھی کچھ جذبات ہیں ، کیا میں صِرف گھر کی چاردِیواری ہی میں قید رہوں؟۔
کوئی کہتا ہے!میرے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے والوں کا لباس بہت شاندار اورقیمتی ہوتا ہے ، اپنے سادہ لباس کی وجہ سے مجھے ان میں اُٹھتے بیٹھتے شرم آتی ہے ۔
کوئی کہتا ہے!میرے فُلاں فُلاں دوست بڑی بڑی گاڑیوں میں گھُومتے پھرتے ہیں ، مجھے گاڑی نہ سہی ، کم سے کم بائیک ہی دِلوا دیجئے۔
اےغوثِ پاک کی مَحَبَّت کادم بھرنےوالو!کیاہمارےاولیائےکرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن والدین کی خدمت نہیں کرتے تھے؟کیا غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے والدہ کی فرمانبرداری پر اپنے 40 دِینار قربان نہیں کردیے؟کیا بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ساری رات پانی کا گلاس ہاتھ میں لےکر والدہ کےجاگنے کاانتظارنہیں کرتےرہے؟اللہپاک ہمیں اپنے والدین کو راضی رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
12مدنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام “ علاقائی دورہ “
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہر نیک و جائز کام میں کوشش کا جذبہ پانے ، عبادتِ اِلٰہی کاشوق اپنے دل میں بیدار کرنے ، نیکیوں پر استقامت اوروالدین کی اطاعت کا جذبہ بڑھانے کے لئے