Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai
نےمل جُل کر صفائی کی ، نمازِعصرکے بعد علاقائی دورہ کےلئےکھیل کےمیدان(Play Ground)میں پہنچےاور کھیلنےمیں مشغول نوجوا نوں کونیکی کی دعوت دی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کئی نوجوان اُسی وقت ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہوگئے ، مسجدمیں آکر ان کے ساتھ نماز پڑھنے اورسنّتوں بھرا بیان سُننےکی سعادت حاصل کی ، انفرادی کوشش سےانہوں نے اُس مسجدکوآبادکرنے کی نِیَّت کرلی۔ یہ منظردیکھ کروہاں موجود ایک بُزرگ رو کر کہنے لگے : اَلْحَمْدُلِلّٰہ! آج عاشقانِ رسول اور علاقائی دورےکی بَرَکت سے یہ مسجدآباد ہوگئی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اےعاشقانِ رسول!ہم سُن رہے ہیں کہ کوشش کرنے والے کیسے کامیاب ہو تے ہیں۔ یاد رکھئے!عبادت کے لیے علم کی ضرورت اور علم حاصل کرنے کے لیے کوشش بہت ضروری ہے۔ آئیے! اس بارے میں ایک بہت بڑے عالِم صاحب کا واقعہ سُنتے ہیں کہ ان کی کوششوں کی وجہ سےان پر کیسا کرم ہو ا ، چنانچہ
کوشش کرنے والاکامیاب طالبِ علم
حضرت علامہ سَعدُالدین تَفتازَانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جن کی کتابیں عالِم کورسکےنصاب میں شامل ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ قاضی عبدالرحمٰن شیرازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے حلقۂ درس میں سب سےزیادہ کم ذہن طالب علم تھے ، بلکہ کم ذہن ہونے میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مثال دی جاتی تھی۔ لیکن اس کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ہمت نہ ہاری بلکہ کسی کی بات کو خاطر میں لائے بغیر اپنے اسباق پڑھنے اور یاد رکھنے کے لئےکوشش اورمحنت جاری رکھی۔ ایک دن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سبق یادکرنےمیں مصروف