Book Name:Achy amaal ki barkaten
محاسبہ کرنا ٭اچھے اَخلاق سے پیش آنا ٭تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرنا ٭صدقہ و خیرات کرنا ٭ماں باپ کی فرمانبرداری ٭رشتہ داروں سے اچھا سُلوک کرنا ٭بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت کرنا ٭مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنا اور پڑھانا ٭ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا ٭مَدَنی مذاکروں میں شرکت ٭چوک درس دینا اور اس میں شرکت کرنا ٭مَدَنی درس دینا اور اس میں شرکت کرنا ٭بعدِ فجر مدنی حلقہ لگانا٭ قافلوں میں سفر کرنا اور کروانا ٭نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرنا ٭انفرادی کوشش کرنا ٭گھر میں مَدَنی ماحول بنانا ٭صدائے مدینہ لگانا ٭ اسی طرح گناہوں جیسے ٭جھوٹ ٭غیبت ٭چُغْلی ٭حسد ٭بد گُمانی ٭شراب نوشی اور بد کاری، سب سے بچنا اَلْغَرَض! اچھے اعمال بے شمار ہیں۔
یاد رکھئے!یہ دنیا عمل کرنےکی جگہ ہے ،ہم یہاں جو بھی عمل کریں گے، اُس کی سزا یا جزا ہمیں آخرت میں ملے گی،عمل اچھا ہوگا تو اُس کی جزا بھی اچھی ہوگی اور عمل بُرا ہوا تو اس کا نتیجہ (Result) بھی بُرا ہی ہو گا ،آج کے بیان میں ہم اچھے اعمال کی برکتوں کے بارے میں سُنیں گے،عمل کی اَہَمِّیَّت پر بھی کچھ نکات بیان کئے جائیں گے۔اس میں شک نہیں کہ اعمال کا بدلہ آخرت میں ملے گا،لیکن دنیا میں بھی اچھے اعمال کی برکتیں ظاہر ہوتی ہیں،اس سے متعلق بھی کچھ واقعات اور نکات پیش کئے جائیں گے۔اےکاش!پورا بیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مکمل توجہ کے ساتھ سُننا نصیب ہوجائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
چار دِرْہَموں کے بدلے چار دُعائیں